کراچی:چوری کی گاڑیوں میں نشے کی پارٹیاں،خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے فیروز آباد میں پولیس نے کارروائی کے دوران گاڑیاں چھین کر نشے کی پارٹیاں کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا
گرفتار ملزمان میں خاتون بھی شامل ہے ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزوئی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بریگیڈ تھانے کی حدود سے چھینی گئی گاڑی، بڑی مقدار میں آئس اور دیگر منشیات برآمد ہوئی ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان گاڑی چوری کرنے کے بعد لانگ ڈرائیو پر جاتے اورڈرائیونگ کے دوران آئس اور دیگر نشہ آور اشیاء کا استعمال کرتے تھے،ملزمان کا گروہ 8سے 10 افراد پر مشتمل ہے، گرفتار دونوں ملزمان ناظم آباد جبکہ لڑکی کا تعلق سرجانی ٹاون سے ہے ملزمان پارٹی کرنے کے بعد گاڑی فروخت کردیتے اور حاصل ہونے والی رقم سے منشیات خریدتے تھے،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے.

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں