کراچی:سندھ حکومت چاہتی ہے رواں سال صوبے میں مویشی منڈیاں نہ لگائی جائیں: وزیر اطلاعات سندھ

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ رواں سال چاہتے ہیں کہ سندھ میں مویشی منڈیاں نہ لگائی جائیں جب کہ مرکزی مویشی منڈی سےمتعلق وفاق سے بات کریں گے۔ناصر حسین شاہ نے ڈاؤ انٹرنیشنل ڈینٹل کالج کا دورہ کیا اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سفارش کی ہے کہ مویشی منڈیاں نہ لگائی جائیں کیونکہ ہم چاہتے ہیں مساجد اور علمائے کرام کے ذریعے قربانی کے جانور حاصل کیے جائیں، اس میں برکت بھی ہوگی اور ثواب بھی ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کل کے ماحول میں احتیاط بھی لازم ہے، مرکزی مویشی منڈی سے متعلق وفاق سے بات کریں گے۔
ناصرشاہ کاکہنا تھا کہ قربانی کی کھالیں صرف فلاحی ادارے جمع کرسکیں گے اور اجازت نامے رکھنے والے معروف فلاحی ادارے ہی کھالیں جمع کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں