کراچی:ایم کیو ایم پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، وسیم اختر

میئر کراچی وسیم اختر کا گورنر ہاؤس میں تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ اس وقت پوری قوم دہشت گردی کے خلاف کھڑی ہے.
کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملہ بہت بڑا حادثہ تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جن اہلکاروں نے جانیں قربان کی ہیں انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میئر کراچی کا کہنا تھا کہ پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہےایم کیو ایم پاکستان بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، میئر کراچی نے پی ایس ای حملے میں شہید ہونے والے افراد کے نام سے کراچی کی سڑکوں اور پارک کو منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا.

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں