لاہور:پی ٹی آئی حکومت آصف زرداری کو قتل کرانا چاہتی ہے، بلاول بھٹو

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت آصف زرداری کو قتل کرانا چاہتی ہے، جان بوجھ کر انہیں حاضری سے استثنیٰ نہیں دیا جا رہا، بلاول ہاوس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ این آر او نہیں چاہتے، کیسز ہیں تو سزا دیں۔ بلاول بھٹو نے اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا عندیہ بھی دے دیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کے والد کو پی ٹی آئی مروانا چاہتی ہے، اس سے پہلے بھی جیل میں ادویات نہیں دی گئیں، ایک عدالت نے وائرس کی وجہ سے ریلیف دیا، دوسری عدالت نہیں دے رہی، پی ٹی آئی آصف زرداری کو کورونا کروانا چاہتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں