سندھ پولیس کے مزید 30 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق،تعداد 1255 ہوگئی

ترجمان سندھ پولیس سہیل جوکھیو کے مطابق گذشتہ دو روز کے دوران محکمہ میں کورونا کے30 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد اب تک صوبے میں پولیس کے متاثرہ افسران اور جوانوں کی تعداد مجموعی طور پر 1255 ہوگئی ہے.
ترجمان کے مطابق کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 13پولیس اہلکاروں نے شہادت پائی،شہدائے پولیس میں 11 اہلکاروں کا تعلق کراچی جبکہ دو کاحیدرآباد رینج سے تھا۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق ذیرعلاج افسران اور جوانوں کی تعداد910 ہے جبکہ 332 افسران اورجوان صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں