سندھ رینجرز کے 25 سال مکمل،کور کمانڈر کراچی کا رینجرز ہیڈ کواٹرز کا دورہ

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ)کے 25سال مکمل ہونے پر ہیڈ کواٹرز میں ایک پُروقار اورسادہ تقریب منعقد کی گئی، تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز تھے۔رینجرز ہیڈ کوارٹرز آمد پر ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کور کمانڈر کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پرکور کمانڈر کراچی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور جوانوں نے عسکری تربیت کا عملی مظاہر ہ پیش کیا، کور کمانڈر کراچی نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ رینجرز کے یہ پچیس سال اعلیٰ کارکردگی، پیشہ وارنہ مہارت، فرائض کی بجا آواری اور احساس ذمہ داری کی اعلیٰ مثال ہیں۔
کور کمانڈر کراچی کا کہنا تھا کہ سندھ رینجرز کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔پاکستان رینجرز سندھ کی وطن اور اس دھرتی کی حفاظت اور امن کیلئے دی گئی قربانیاں فرائض کی بجا آوری اور جرات و بہادری کی اعلیٰ مثال ہیں۔
تقریب کے اختتام پر کور کمانڈرکراچی اور ڈی جی رینجرز (سندھ) عمر احمد بخاری نے یادگار ِشہداء پر پھولوں کی چادر چڑہائی اورفاتحہ خوانی کی۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں