سربراہ پاک فضائیہ کا پی اے ایف بیس کالار کہار کا دورہ

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس اورسپیشل سروسز ونگ کا دورہ کیاائیر چیف نے بیس پر مختلف آپریشنل سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور عملے سے گفتگو کی۔
بعد ازاں ائیرچیف نے سپیشل سروسز ونگ کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے عملے کی طرف سے پیش کی گئی انسدادِ دہشت گردی کی مشق کا مشا ہدہ کیا۔
ائیر چیف نے عملے کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیااور ان کے جذبے اور پیشہ ورانہ مہار ت کو سراہا۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں