انگلینڈ: پاکستانی کرکٹرز کی 3 ماہ بعد میدان میں واپسی،ٹریننگ شروع

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ووسٹر شائر میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں کا آغاز کر دیا، ٹریننگ کے آغاز اور کرکٹ میں واپسی پر کوچز اور کھلاڑیوں نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔
‏ پاکستان اسکواڈ کے 20 کھلاڑی اور منیجمنٹ کے 11 اراکین 28 جون کو انگلینڈ پہنچے تھے۔ بولنگ کوچ وقار یونس، فزیو کلف ڈیکن اور سیریز کی تیاریوں کے لیے بلائے جانے والے اسپنر ظفر گوہر نے انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کیا ۔
ٹریننگ سے قبل اسکواڈ کے تمام کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کے اراکین کے کووڈ 19 ٹیسٹ ہوئے جو کہ منفی آئے اور ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ہی ٹریننگ کا آغاز کیا جا سکا۔
پاکستان ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن تین گھنٹے کا تھا۔ سیشن میں فزیکل ٹریننگ اور نیٹ پریکٹس سے قبل کھلاڑیوں کو احتیاتطی تدابیر کے پروٹوکولز کے حوالے سے ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم اور کپتان اظہر علی نے بریفنگ دی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ میدان میں واپسی ہوئی ہے، سب کھلاڑی خوش ہیں، امید ہے کہ ووسٹر میں کھلاڑی ٹریننگ کو انجوائے کریں گے،تین ماہ سب ٹریننگ سے دور رہے ہیں اس لیے سب منتظر ہیں کہ کرکٹ ٹریننگ کریں اور زیادہ سے زیادہ لطف اندوز ہوں۔ مصباح الحق نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ووسٹر میں ٹریننگ سیشنز زبردست رہیں گے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں