کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ،واقعہ کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج

کراچی کے آئی آئی چندریگر روڈ پر قائم پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر گزشتہ روز دہشت گردوں کی جانب سے کیے جانے والے حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں ایس ایچ او میٹھادر رضوان پٹیل کی مدعیت میں درج کرلیا گیا پولیس کے مطابق مقدمہ پی ایس ای پر ناکام حملے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا،مقدمے میں ایکسپلیوزیو ایکٹ ،انسداد دہشت گردی،قتل،اقدام قتل اور سندھ آرمز ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل ہیں
مقدمہ کے مطابق جائے وقوعہ سے بڑی تعداد میں دستی بم،لانچر ،رائفل کی گولیاں،میگزین،کھانے پینے کا سامان،ایس ایم جیز ،کٹ بیگز،پانی کی بوتلیں بھی ملیں واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور تین پی ایس ای کے سیکیورٹی گارڈز شہید جبکہ سات افراد زخمی ہوئے تھے سیکیورٹی اداروں کی جوابی کارروائی میں بھارتی نواز چار دہشت گرد بھی مارے گئے تھے.

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں