کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ،ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس

پاکستان رینجرز سندھ ہیڈ کواٹر میں ڈی جی رینجرز سندھ یجر جنرل عمر احمد بخاری کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی،کمشنر کراچی،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی،ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تمام اضلاع کے ڈی آئی جیز سمیت حساس اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی اجلاس کے دوران کراچی بالخصوص اندرون سندھ میں ہونے والی حالیہ دہشت گرد کارروائیوں کا جائزہ اور موجودہ سیکیورٹی پلان کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا، ڈی جی رینجرز سمیت دیگر اداروں کے افسران نے حالیہ دہشتگردانہ حملوں میں تمام فورسز کے جوانوں کے کردار کی تعریف کی اور شہید و زخمی ہونے والے رینجرز،پولیس،سیکیورٹی اداروں کے جوانوں اور سویلین افراد کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قوم ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ہماری آئندہ آنے والی نسلی بھی ان کی مشکور ہیں اجلاس کے دوران عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ صوبے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے قوانین اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھرپور تعاون کرتے ہوئے کسی بھی شرپسند عناصر اور مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس یا رینجرز کو دیں.

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں