پاکستانی کرکٹرز کے انگلینڈ میں ہونے والے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آگئے

پاکستان کرکٹ اسکواڈ میں شامل 20 کرکٹرز اور 12 منیجمنٹ اراکین کے انگلینڈ میں ہونے والے کووڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج منفی آگئے۔
20 کھلاڑیوں اور 11 منیجمنٹ کے اراکین پر مشتمل پاکستان کرکٹ اسکواڈ 28 جون کو لاہور سے مانچسٹر پہنچا جہاں سے اسی شام اسکواڈ کو ووسٹر پہنچایا گیا جہاں اسکواڈ 14 روز کا قرنطینہ مکمل کرے گی اور اس دوران اسکواڈ کو ٹریننگ کی بھی اجازت ہے۔بولنگ کوچ وقار یونس نے انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کو جوائن کیا ان کا بھی کووڈ 19 ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
‏ ووسٹر میں پاکستان اسکواڈ کا کووڈ 19 ٹیسٹ گزشتہ روز ہوا۔ ٹیسٹ کے رزلٹ موصول ہونے کے بعد پی سی بی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 20 کھلاڑیوں اور 12 منیجمنٹ کے اراکین کے کووڈ ٹیسٹ منفی آئے ہیں اس طرح وہ اب احتیاطی تدابیر کے پروٹوکولز کے مطابق ٹریننگ کر سکیں گے۔
انگلینڈ روانگی سے قبل بھی پاکستانی اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ ہو ئے تھے۔ کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کے اراکین کے دو مرتبہ ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انہیں انگلینڈ جانے کا اہل قرار دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ پاکستان میں موجود 6 قومی کرکٹرز کا بھی دو سرا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور اب یہ کرکٹرز انگلینڈ جانے کے اہل ہیں۔ پی سی بی ان کرکٹرز کے سفری انتطامات میں مصروف ہے ۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں