نشے سے انکار زندگی سے پیار،اے این ایف نے یادگاری ٹکٹ جاری کردیا

اینٹی نارکوٹکس فورس اور پاکستان پوسٹل سروسز نے مشترکہ یادگاری پوسٹل ٹکٹ جاری کر دیا، ترجمان اے این ایف کے مطابق یادگاری ٹکٹ کی افتتاحی تقریب اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں منعقد ہوئی، تقریب میں ڈی جی اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک اور ڈی جی پاکستان پوسٹ محمد اخلاق رانا سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ترجمان اے این ایف کے مطابق یادگاری ٹکٹ منشیات کے خلاف آگاہی میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اہم سنگِ میل ثابت ہو گا، یادگاری ٹکٹ وزیراعظم پاکستان کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں