اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے میں بھارت ملوث ہے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے میں بھارت ملوث ہے، کوئی شک نہیں کہ اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا منصوبہ بھارت میں بنایا گیا،قومی اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کا منصوبہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ملازمین کو یرغمال بنانا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے ہیروز سب انسپکٹر افتخار، خدا یار، حسن علی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہمیں کوئی شک شبہ نہیں کہ یہ بھارت کی طرف سے ہوا ہے، ہم دہشت گردی کے 4 منصوبے ناکام بنا چکے ہیں، 2 اسلام آباد کے قریب دہشتگردی کے منصوبے تھے، انٹیلی جنس اداروں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں