کراچی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر میں کورونا وائرس سے مزید 74 مریض انتقال کرگئے،وزیر اعلی سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 74 مریض انتقال کرگئے جو کہ ابتک انتقال کرنے والے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد ہےوزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ابتک انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 1343 ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8464 نمونے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1539 نئےکیسز سامنے آئے وزیر اعلی سندھ کے مطابق ابتک 443757 ٹیسٹ ہوچکے ہیں جن میں سے 81955 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، صوبہ بھر میں اس وقت 35026 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 33482 مریض گھروں کے اندر اور 88 مریض آئسولیشن سینٹرز میں زیرعلاج ہیںوزیر اعلی سندھ کے مطابق اس وقت 660 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 92 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں
وزیر اعلی سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1093 مریض صحت یاہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 45616 ہوگئی ہےوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق شہر کراچی میں آج 689 مزید کورونا کیسز سامنے آئے ہیں.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں