کراچی:پولیس،رینجرز کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد اپنے اہداف میں ناکام رہے،ڈی جی رینجرز سندھ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کے حوالے سے کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری کا کہنا تھا کہ دہشت گرد صبح 10 بجکر 2 منٹ پر گاڑی میں سوار ہوکر اسٹاک ایکسچینج پر پہنچے پہلی چیک پوسٹ سے دہشت گردوں نے داخل ہونے کی کوشش کی جس پر رینجرز ، پولیس اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سیکورٹی گارڈز نے ان کا بھرپور مقابلہ کیا اور چاروں دہشت گرددوں کو مار گرایا ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ بروقت اور کامیاب کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد اپن ناپاک اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے دہشت گرد پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے کے بعد لوگوں کو یرغمال بنانا چاہتے تھےڈی جی رینجرز نے بتایا کہ حملہ کی ذمہ داری کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے مجید گروپ نے قبول کی ہے تاہم حتمی فیصلہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہوگا ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ سرمایہ کاروں کو خوف میں مبتلا کرنے اور ہماری معشیت کو نقصان پہنچانے کے لئے کیا گیا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی سرگرمیاں جاری ہیں جو نہایت خوش آئند ہیں ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ آج کا حملہ 10اور19جون کے حملوں کی کڑی ہے کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہناتھا کہ اسٹاک ایکسچینج پر حملہ حساس اداروں کی انٹیلی جنس رپورٹس میں شامل تھا اسی لیے اسٹاک ایکسچینج پر سیکیورٹی کے کڑے انتظامات موجود تھے.

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں