کراچی:اسٹاک ایکسچینج حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی دہشتگرد سلمان کے نام پر رجسٹرڈ تھی، انچارج سی ٹی ڈی

کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے انچارج راجہ عمر خطاب کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے میں استعمال ہونے والی کار نمبر بی اے بی 629 ہلاک
دہشت گرد سلمان کے نام پر رجسٹر تھی سلمان نامی حملہ آور کا تعلق بلوچستان کے ضلع کیچ سے تھا انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی متعلقہ اداروں کی جانب سے بھی کلیئر تھی انھوں نے کہا کہ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دہشت گردوں کے پاس کافی فنڈز موجود ہیں جس کی وجہ سے یہ لوگ مارکیٹ سے گاڑیاں خرید کر استعمال کرتے ہیں راجہ عمر خطاب کے مطابق حملہ آوروں کے قبضے سے بارود نہیں ملا ہے تاہم ان کے پاس سے اسلحہ، گرینیڈ، لانچر، کلاشنکوف اور کھانے پینے کی چیزیں ملی ہیں۔آج کے حملے کی مماثلت کسی حد تک 2018 میں چینی قونصلیٹ پر ہونے والے حملے سے ہے چینی قونصلیٹ پر ہونے والے حملے میں دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی بھی کلیئر تھی راجہ عمر خطاب کے مطابق دہشتگردوں نے طویل دورانیے تک لڑنے کا سامان جمع کر رکھا تھا، دہشتگردوں کی زندہ واپسی مشن میں شامل نہیں تھی، ان کے قبضے سے پانی کی بوتلیں اوربھنے ہوئے چنے بھی ملے ہیں جب کہ خودکش جیکٹ نہیں ملی۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں