پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ،دہشت گردوں کو کیسے ٹھکانے لگایا؟ سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والوں کو ٹھکانے لگانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

فوٹیج میں کار سوار حملہ آوروں کو اسٹاک ایکسچینج کے مرکزی دروازے پر رکتے دیکھا جاسکتا ہے

چار مسلح حملہ آور کار سے اتر کر اسٹاک ایکسچینج کے اندر داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں

ایک حملہ آور سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کرتا ہے جس کے بعد دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ شروع ہوجاتی ہے

اسٹاک ایکسچینج پر تعینات سیکیورٹی گارڈز اور پولیس اہلکار بھی دہشت گردوں سے ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں

سیکیورٹی اہلکار دو دہشت گردوں کو عمارت کے مرکزی دروازے پر ہی ڈھیر کردیتے ہیں جبکہ مزید دو دہشت گرد اسٹاک ایکسچینج کے احاطے میں اہلکاروں سے مقابلے میں مارے جاتے ہیں

دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار اور 3 سیکیورٹی گارڈز شہید جبکہ سات زخمی بھی ہوئے.

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں