اسٹاک ایکسچینج پر حملہ،سیکیورٹی اداروں نے مختصر وقت میں دہشتگردوں کا صفایا کیا،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی گارڈز کو خراج عقیدت پیش کیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیکیورٹی گارڈز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی گارڈز کے چوکس رہنے کے باعث دہشت گردوں کا حملہ ناکام ہوا۔
آرمی چیف نے سندھ رینجرز اور پولیس کے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کو بھی سراہا اور کہا کہ رینجرز اور پولیس نے مختصر وقت میں دہشت گردوں کا صفایا کیا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشنل تیاری مکمل رکھنے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے قابل تعریف ہیں، ہم نے اپنی قوم کے عزم اور شہیدوں کی قربانیوں کی بدولت امن حاصل کیا ہے۔
کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور اسٹاک ایکسچینج کے3 سیکیورٹی گارڈ شہید جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے تھے.

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں