کراچی میں نالوں کی صفائی کے حوالے سے سندھ حکومت فنڈز فراہم کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت مون سون کی تیاری سے متعلق سی ایم ہاوس کراچی میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، میئر کراچی وسیم اختر، کمشنر کراچی افتخار شہلوانی، سیکریٹری بلدیات روشن شیخ،سمیت سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، میرپورخاص اور شہید بینظیرآباد کے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی نمائندے بذریعہ وڈیو لنک شریک ہوئے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی، حیدرآباد اور دیگر شہروں کے ندی نالوں کی صفائی کی ہدایت دی وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ موسمی تبدیلی کے باعث تیز بارشوں کا امکان ہے جس کے پیش نظر تمام نالوں کی صفائی کا کام فوری کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ نے واٹر بورڈ کو نکاسی آب کیلئے انڈر گرائونڈ سسٹم کو ٹھیک کرنےکے ساتھ کے ایم سی کو اپنے تمام بڑے نالوں کی صفائی فوری طور پر کرنے کی بھی ہدایت کی ، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ڈی ایم سیز متعلقہ علاقوں کے نالوں کی صفائی کریں صفائی کے حوالے سے سندھ حکومت فنڈز فراہم کرے گی.

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں