کراچی: مویشی منڈی میں بزرگوں،بچوں کا داخلہ ممنوع، انتظامیہ

کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر عید الالضحی کے موقع پر قربانی کے جانور وں کی خریداری کے لیے سجنے والی شہر کی سب سے بڑی مویشی منڈی کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر منڈی میں آنے والوں کے لیے احتیاطی تدابیر جاری کردیں مویشی منڈی انتظامیہ کے مطابق منڈی میں فیس ماسک اور گلوز پہنے بغیر داخلہ ممنوع ہوگا جبکہ 50 سال سے زائد عمر کے افراد اور 12 سال سے کم عمر بچوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے انتظامیہ کے مطابق تمام افراد براستہ سیناٹائزر گیٹ منڈی میں داخل ہوسکیں گے جبکہ نزلہ،بخار اور کھانسی کی علامات والے شخص کو منڈی میں داخلے کی اجازی نہیں ہوگی منڈی آنے والے تمام افراد سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے پابند ہوں گے ساتھ ہی ساتھ منڈی آنے والے افراد اپنے ہاتھوں کو بار بار دھوئیں اور سیناٹائز کریں انتظامیہ کے مطابق تمام افراد منڈی میں داخلہ اور باہر جانے کے لیے مخصوس راستوں کا استعمال کریں.

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں