کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر موٹر وے پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹر گرفتار

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق لیاری ایکسپریس وے پر گشت پر مامور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم نصیر نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے گولیمار کے علاقے سے موٹر سائیکل چوری کی تھی جس کو وہ لیاری ایکسپریس وے کے راستے سہراب گوٹھ لے کر جارہا تھا ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ چوری کی موٹر سائیکل سہراب گوٹھ میں ایک مکینک کو 5 ہزار روپے کے عوض فروخت کرتا ہے جسے مکینک جعلی کاغذات بنواکر آگے فروخت کردیتا ہے موٹر وے پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے.

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں