کراچی طیارہ حادثے کے معاملے پر وزیر ہوابازی کو برخاست ہونا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام مطالبہ کیا ہے کہ کراچی طیارہ حادثے کے معاملے پر وزیر ہوابازی کو برخاست ہونا ہوگا
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان کہا کرتے تھے کہ اگر ٹرین حادثہ ہو تو ریلوے کے وزیر کو برخاست کیا جانا چاہئیے، اگر طیارہ حادثہ ہو تو ہوابازی کے وزیر کو برخاست کیا جانا چاہئیےآج کراچی طیارہ حادثے کا الزام پائلٹ اور ٹریفک کنٹرولر پر ڈالا جارہا ہے، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حادثے کے شکار افراد کو موردِالزام ٹہرانا اور انہیں قربانی کا بکرا بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہئیے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی طیارہ حادثے کی آزادانہ انکوائری کا مطالبہ بھی کردیا.

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں