کراچی:گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ بھر میں مزید 1414 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں بتایا کہ سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7400 نئےٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 1414 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جن میں سے 644 کا تعلق کراچی سے ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صوبے بھر میں ابتک ہونے والے 402687 ٹیسٹ کے نتیجہ میں 74070 کیسز رپورٹ ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 37 کورونا کے مریض انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 1161 ہوگئی ہے وزیر اعلی سندھ کے مطابق آج 1376 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئےابتک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 39473 ہوگئی ہے
وزیر اعلی سندھ کے مطابق اس وقت 32722 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے گھروں میں 31184 ، آئسولیشن سینٹرز میں 81 جبکہ مختلف اسپتالوں میں 1457 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 733 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے.

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں