کراچی:موسی کالونی میں بچوں پر تشدد کیس میں نیا موڑ،تشدد سوتیلی ماں نے نہیں بلکہ سگے باپ نے کیا،متاثرہ بچے کا بیان

کراچی کے علاقے موسی کالونی گھر کے اندر زنجیروں میں جگڑے بازیاب ہونے والےدو بچوں کو ان کی سوتیلی ماں کے ہمراہ آج گلبرک پولیس نے سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کے روبرو پیش کیا عدالت نے دونوں بچوں کو ایدھی چائلڈ سینٹر ہوم بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو ہدایت دی کہ بچوں کے حقیقی والدین کو پیش کیا جائے عدالت نے حکم دیا کہ حقیقی والدین جب تک پیش نہیں ہوتے بچے ایدھی چائلڈ سینٹر میں رہیں گے تاہم حقیقی والدین عدالت سے رجوع کرنے کے بعد بچے واپس لے سکتے ہیں گزشتہ دنوں بچوں کو زنجیروں سے باندھ کر رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر پولیس نے علاقہ مکینوں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں بچوں کو بازیاب کرایا تھا پولیس کے مطابق بچوں کو ان کی سوتیلی ماں تشدد کا نشانہ بناتی اور زنجیروں سے باندھ دیتی تھی تاہم عدالت کے احاطے میں آج متاثرہ بچے آذان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ان پر تشدد سوتیلی ماں نے نہیں بلکہ سگے باپ نے کیا بچوں کے مطابق واقعہ کے بعد سے ان کا والد تین دن سے گھر نہیں آیا.

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں