اسلام آباد:عید قرباں کی نماز کے لئے بھی عید الفطر والے ایس او پیز ہوں گے ، وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی نماز کے لیے بھی عید الفطر والے ضابطہ کار (ایس او پیز) ہی ہوں گے جب کہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے ایس او پیز بنا رہے ہیں عید قرباں کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جولائی میں کورونا وبا اپنے عروج پر ہوگی، عید پر زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے اعجاز شاہ کاکہنا ہے کہ جانوروں کی خرید وفروخت کے لیے ضابطہ کار 30 جون تک مکمل کر لیں گے، قربانی سے متعلق ایس اوپیز کے لیے علماء سے مشاورت کی ہے جب کہ اس سلسلے میں صوبوں سے بھی مشاورت کی جائے گی،وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ہمیں قوم بن کر کورونا وبا کا مقابلہ کرنا ہے، پوری قوم کورونا کے جلد خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں