کراچی سے تعصب بڑھتا جارہا ہے، ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ کا بجٹ مسترد کردیا

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کنوینرکنور نوید جمیل نےکہا کہ کراچی سے تعصب بڑھتا جارہا ہے، پیپلز پارٹی کو ووٹ نہ دینے پر شہری علاقوں کی عوام سے انتقام لیا جارہا ہے ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں شہری علاقوں کے لیے کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں تاہم ایم کیو ایم پاکستان سندھ کے بجٹ کو مسترد کرتی ہے کنور نوید جمیل نے کا عمران فاروق قتل کیس کے فیصلے کے حوالے سے کہنا تھا کہ لندن میں قتل ہونے والے ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق کے کیس میں عدالتی فیصلے کو درست سمجھتے ہیں، مجرم کو سزا ملنی چاہیے، کیس میں ایم کیو ایم پاکستان میں سے کسی کا نام نہیں اور ہمیں معلوم بھی نہیں، اس کیس کے بارے میں میڈیا کے ذریعے آگاہی ملی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں