کراچی:عیسی نگری میں میڑک کی طالبہ کو حراساں کرنے والے دو ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے عیسی نگری میں قائم میکاسا اپارٹمنٹ کی رہائشی میڑک کی طالبہ ماہا کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل کی گئی ویڈیو میں ماہا نے بتایا کہ گزشتہ کئی ماہ سے اس کے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر دو افراد اسے اور اس کی بہن کو حراساں کررہے ہیں ماہا نے بتایا کہ ملزمان کی جانب سے حراساں کرنے پر کئی بار پولیس کو شکایات کی گئیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی متاثرہ لڑکی نے اعلی حکام سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل بھی کی تھی تاہم گورنر سندھ نے وائرل ہونے والی ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے پولیس کے اعلی حکام کو فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری اور متاثرہ لڑکی کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں جس پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ہدایت پر ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزوئی متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچے اور تمام تر تفصیلات حاصل کرکے متاثرہ لڑکی ماہا کی مدعیت میں ملزم انور ذادہ عرف کرنل اور یونس بونیری کے خلاف تھانہ پی آئی بی کالونی میں مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو کل عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا جبکہ متاثرہ لڑکی کے تحفظ کے لیے اس کے گھر کے باہر پولیس اہلکار بھی تعینات کردیئے گئے ہیں

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں