کراچی:سندھ پولیس کے 1060 افسران اورجوان کورونا وائرس سے متاثر

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق صوبے بھر میں اب تک 1060 پولیس افسران اورجوان کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں گذشتہ دو روز کے دوران سندھ پولیس میں کورونا کے38 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ اب تک کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 13پولیس اہلکاروں نے شہادت پائی،شہدائے پولیس میں گیارہ کا کراچی جبکہ دو کاحیدرآباد رینج سے تعلق تھا۔ترجمان کے مطابق پولیس کے ذیرعلاج افسران اور جوانوں کی تعداد777 ہے جبکہ 70 2افسران اورجوان صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں